29 اکتوبر، 2026، 11:07 AM

ایران سے مذاکرات کی بحالی کے لیے جے ڈی وینس کی نئی کوشش

ایران سے مذاکرات کی بحالی کے لیے جے ڈی وینس کی نئی کوشش

امریکی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کو پیغام بھیجا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے واشنگٹن حکام کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کے لیے اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی سے رابطے کیے ہیں۔

اخبار نے امریکی حکام اور باخبر ذرائع کے حوالے سے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ وینس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر محسن رضائی کو پیغام بھیجا ہے۔

امریکی خبر رساں ویب سائٹ اکسیوس کے مطابق وینس کے پیغام میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ حملوں کو روکنے کے لیے کسی بھی مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے پر بات چیت ضروری ہے۔

اکسیوس نے مذکورہ امریکی عہدیدار کے حوالے سے مزید دعوی کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے محسن رضائی کو وینس کا پیغام بھیجنے میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی تھی۔

دوسری جانب امریکی ٹیلی وژن نیٹ ورک نیوز نیشن نے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران ایرانی اور امریکی فریقوں کے درمیان ثالثوں کے ذریعے مسلسل اور گہرا رابطہ جاری رہا ہے۔

News ID 1942454

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha